ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / روسی فائرفائٹر طیارہ تباہ، چھ افراد ہلاک

روسی فائرفائٹر طیارہ تباہ، چھ افراد ہلاک

Sun, 03 Jul 2016 18:23:30    S.O. News Service

ماسکو3جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روس کا ایک فائرفائٹر طیارے سائبیریا میں اپنے ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے پردس افرادسوار تھے، جن میں سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں، جب کہ باقی لاپتہ ہیں۔ ہنگامی حالات کی روسی وزارت کے مطابق جمعے کو یہ طیارہ ارِکُٹسک کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا تھا اور امدادی کارکنوں کو اس طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ بیان کے مطابق امدادی کارکنان لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Share: